?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اہم ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندگان اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر ہونے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے افغانی وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد پہنچ گئے۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی اسلام آباد پہنچ گئے۔
افغانستان کی صورتحال پر ہونے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ کرغستان کے نائب وزیر خارجہ ، ملائیشیا اور بوسنیا کے وزیر خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکہ، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ او آئی سی کے متعدد مندوبین کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور مندوبین کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتہ اور پیر (18 اور 20 دسمبر) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ڈاکٹرز سفید پوش قصاب
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی کمیونٹی نے
جولائی
لبنان کی سرحد پر صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے پے در پے حملے
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر صیہونی فوج کے خلاف
اکتوبر
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
اینڈرائیڈ سسٹم کے 8 فیچرز کون سے ہیں؟
?️ 28 اگست 2021سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے
اگست
مقبوضہ علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے لدے 10 طیاروں کی لینڈنگ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
جون
غزہ کی محاصرے کو قانونی بنانے کی کوشش
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی ریگیم کے گھٹن دباؤ اور تقریباً تین
مئی
ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کے موجودہ
اپریل
کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی
?️ 10 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں
جون