انڈے کے حملے میں اب تک گرفتاری کیوں نہیں؟ طلال چوہدری نے وجہ بتادی

لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج انڈا پھینکنے کو حملہ سمجھا گیا، کلثوم نواز بیمار تھیں اسپتال میں ان کے کمرے تک گئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظار کر رہی ہے کہ جن کی گاڑیاں توڑی گئیں، ان کی درخواست آئے تو کارروائی آگے بڑھے لیکن درخواست اب تک نہیں پہنچی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی ہیں، دیگر خواتین بھی آئی تھیں، اگر پولیس کے پاس پی ٹی آئی کی درخواست گئی ہے تو پولیس کارروائی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ اسی کا شکار ہیں، جن پر انڈے سے حملہ ہوا ان کی درخواست آئے تو گرفتاری ہوگی۔ سینیٹر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی تحویل میں منتقل کرنا اور حراست میں لینے میں فرق ہے، مزید کارروائی سے پہلے ان کی درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک چیزیں پوری نہ ہوں کیسے ہم کسی کو گرفتار کرسکتے ہیں، پہلے بھی لوگ ان کے خلاف احتجاج کرنے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آتے رہے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سی سی ٹی وی تھی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا، بعض اوقات سی سی ٹی وی اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں سزا نہیں ہوپاتی۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں حماس کی برتری کا اعتراف 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے اپنی پریس

بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات، کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے

9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ

وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے

خیبرپختونخواہ حکومت کا ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ

?️ 9 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب،

یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے انصاراللہ کی شرطیں

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے اعلان

حکومت کی مشکلات میں اضافہ

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی

یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے