?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو 119 روپے 92 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج صبح 9 بجکر 50 منٹ پر ڈالر 218 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جوکہ روپے کی قدر میں ایک روپے 47 پیسے یا 0.67 پیسے اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔
ملک بوستان نے آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
رواں سال اگست میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر جمیل احمد اور پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی۔ مالیاتی شعبے نے ملک میں مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کی امید ظاہر نہیں کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
اسرائیل کے جرائم کے باوجود بائیڈن نے غزہ میں نسل کشی کو مسترد کیا!
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے منگل کی صبح ایک بار پھر غزہ
مئی
ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی
?️ 3 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم
جون
ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران
?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک
جون
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
وفاق اور صوبائی حکومت ملکر متاثرہ علاقوں میں کام کریں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تجویز دیتے ہوئے
اگست
اسپائی ویئر پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی مقابلہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی جاسوسی، ہیکنگ اور جابرانہ اقدامات کو مضبوط کرنے
جنوری
باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس
?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم
جون