?️
مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال جاکر مزدوروں اور ان کی فیملز کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری لیبر پنجاب سہیل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر فدا حسین نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مشینری کی صورتحال اور درکار ضروریات کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے صحت کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کرکے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق مزدوروں کو صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ سہولیات میں وسعت کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں جس کے تحت ڈائیلاسز یونٹ بھی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ مزدوروں کو ان کی فیملیز کو صحت کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو سراہا۔بعد ازاں صوبائی وزیر لیبر وانسانی وسائل نے گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ کا بھی دورہ کیا جسے سنٹر آف ایکسیلینس سے علیحدہ کرکے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پرنسپل ادارہ رانا محمد سلیم نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد محترم بھی اسی سکول کے طالب علم رہے اور آج یہاں تقریب میں مہمان شرکت کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔صوبائی وزیر نے سکول کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام
دسمبر
امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں
مئی
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
ایرانی ڈرون کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں:صیہونی اخبار
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے نئے لانچرز اور
دسمبر
امریکہ دیکھے کہ یوکرین کا بحران کس نے شروع کیا
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یوکرین میں
فروری
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
موت اور خون کا دن؛ غزہ کے بچوں نے عید کے کپڑوں کی جگہ کفن پہنا
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: اس سال کی عید الفطر، پچھلے سال اور شاید کئی
اپریل
سعودی عرب کا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں عرب ممالک نے سلامتی کونسل سے کہا
اپریل