اندرونی سازشی عناصر کا بیرونی فورسز سے عدم استحکام کیلئے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، آرمی چیف

🗓️

کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی سازشی عناصر اور بیرونی فورسز کے درمیان گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا اور اس کے بعد انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران روایتی، غیرروایتی اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان نہ ٹوٹنے والے رشتے کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح پاکستان کے قابل فخر لوگوں سے جڑی رہے گی، جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملک کے طول و عرض میں اپنی افواج سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور دشمن اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کا منہ توڑ جواب دیا ہے‘۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہ ’پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے‘۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’اللہ کے کرم اور پاکستان کے عوام کے بے پناہ تعاون کی مدد سے پاک فوج کو کوئی بھی مجبور یا روک نہیں سکتا ہے‘۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں فوجی جوانوں کی فلاح کے لیے چلنے والی مختلف اسکیمز کا بھی دورہ کیا۔

قبل ازیں 25 مئی کو یوم تکریم شہدا کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر کہا تھا کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پٌی آر نے ان کے حوالے سے کہا تھا کہ ’پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور دفاعی لائن ہیں جو ملک و قوم کے وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی‘۔

مشہور خبریں۔

امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک سینئر رکن نے

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری

🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج

کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا

استعفوں کے حوالے سے پیش ہونے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے، شاہ محمود قریشی

🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین

وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کی تیاریاں شروع

🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکت خیز واقعات

Baking industry growth set to rise on more stable economy

🗓️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا

🗓️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم

یمن دوسروں کے لیے خطرہ نہیں: عبدالسلام

🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ ہم ان تمام لوگوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے