انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر معیاری اینٹی بائیوٹک انجکشن کے ری ایکشن سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 مریض متاثر ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق میو ہسپتال میں گزشتہ روز 36 سالہ نورین اور آج 26 سالہ دولت خان مبینہ طور پر غیرمعیاری انجکشن لگنے سے انتقال کرگئے، میو ہسپتال کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر حامد ہارون نے بتایا کہ رات گئے ہماری پوری ٹیم ہسپتال موجود تھی اور ہر ممکن کوشش کرتی رہی، واقعے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور گزشتہ روز سے انجکشن کے استعمال کو بھی روک دیا گیا ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ غیرمعیاری انجکشن کی خریداری ہسپتال سے نہیں کی گئی، انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس نے کی تھی اور وہیں سے مختلف ہسپتالوں کو انجکشن فراہم کیےگئے۔

ایم ایس نے مزید بتایا کہ میو ہسپتال لاہور کے علاوہ مزید 4 ہسپتالوں کو بھی انجکشن فراہم کیا گیا، ہسپتال میں مذکورہ انجکشن کی تیسری ڈوز لگانے کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے۔

دریں اثنا، میو ہسپتال میں اینٹی بائیوٹک انجکشن کے استعمال میں انسانی غلطی کا انکشاف سامنے آیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال میں استعمال ہونے والا اینٹی بائیوٹک انجکشن ٹھیک ہے۔

ذرائع کے مطابق عملے کی جانب سے پاؤڈر میں ملانے کے لیے پانی کے بجائے غلط لیکوئیڈ کا استعمال ری ایکشن کی وجہ بنا۔

ذرائع کے مطابق انجکشن کو مکس کرنے کے لیے پانی کے بجائے رینگرلیکٹیٹ اور کیلشیم گلوکو نیٹ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوا۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں استعمال سے پہلے انجکشن کی ڈرگ ٹیسنگ کی گئی جو کلیئر ہے، نجی کمپنی کے اینٹی بائیوٹک انجکشن کو ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھی لگایا جا چکا ہے جبکہ صرف ایک وارڈ میں ہی ری ایکشن سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں کو 4 لاکھ انجکشنز کی کھیپ مہیا کی گئی تھی جن سے 6 ہزار انجکشن میو ہسپتال کو دیے گئے تھے، باقی تمام ہسپتالوں میں انجکشن کا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا، واقعے پر محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں مریضوں پر انجکشن کے ری ایکشن کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انجکشن کے ری ایکشن کے واقعے پر گہری تشویش ہے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ہفتے میو ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور مریضوں کی جانب سے دواؤں کی قلت کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر احسن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔

سینئر پروفیسرز سے ناروا سلوک پر سوشل میڈیا پر مریم نواز کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مشہور خبریں۔

کچھ لوگ عراق میں بعثی حکومت کے راستے کو مکمل کرنے کے درپے : العامری

🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں:  عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے جمعرات

کسان اتحاد کا حکومت سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے، خریداری شروع کرنے کا مطالبہ

🗓️ 9 مارچ 2025للاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد پاکستان نے وزیرِاعظم کو گندم کے نرخ

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر

’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف

صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں

بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہیں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے، سینیٹر طاہر بزنجو

🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی

نتین کی بے چارگی؛برطانوی اخبار کی زبانی

🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے