انتخابی نتائج مسترد، نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں اور نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی نظر میں پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھودی ہے، لگتا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، انتخابی دھاندلی میں 2018 کا بھی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال رہا، اسلام دشمن عالمی قوتوں کے دباؤ پر ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا ہے، ہم اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر الیکشن شفاف ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، کئی دیہات میں پولیس تک کو یرغمال بنایا گیا، ایسے کشیدہ حالات میں انتخابات کرائے گئے، ہم نے انتخابات ملتوی کرنے کا کہا تھا لیکن ہماری نہیں سنی گئی اور اب ہم بھی کسی کی بات نہیں سنیں گے، ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان تحریک انصاف سے جسموں کا نہیں دماغوں کا جھگڑا ہے، اگر ان کے دماغ ٹھیک ہوجائیں تو صلح ہوسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہم ایوان میں اپنی حیثیت کے مطابق جائیں گے، یہ میرا ذاتی نہیں، مجلس عاملہ کا بیان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، ہم پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کسی کے تابعدار نہیں ہیں، کسی پارٹی کے اتحادی نہیں ہیں لیکن جے یو آئی (ف) پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی اور تحفظات کے ساتھ شرکت کرے گی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حملات مغربی کنارے کے عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکتے: حماس

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: عبدالرحمٰن شدید، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما، نے نابلس

2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لاتینی امریکہ، خاص طور پر نومبر 2021 میں، صدارتی، پارلیمانی

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا

🗓️ 5 جولائی 2022وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی

اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

🗓️ 2 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے

صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھرپ

🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فوجی ساز وسامان

غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد

🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج

طالبان کی دنیا میں مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوششیں

🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان مختلف ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے