انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں‘۔

اُن کا اشارہ گزشتہ روز ان کے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری کردہ تجویز کی جانب تھا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری (ازخود نوٹس) کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا کہا تھا۔

تجویز میں کہا گیا تھا کہ آئین اور رولز چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے، آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواستوں کے حوالے سے رولز موجود ہیں، سوموٹو مقدمات مقرر کرنے اور بینچز کی تشکیل کے لیے رولز موجود نہیں، پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید پر پابندی آئین اور اسلام کے خلاف ہے۔

اپنے نوٹ میں خصوصی بینچ کے دو ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے ازخودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ رولز بنائے جانے تک 184/3 کے تمام کیسز کو روک دینا چاہیے۔

پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کے چیمبر میں اجلاس جاری ہے اور نئے بینچ کی تشکیل اور کیس کو آگے بڑھانے سے متعلق ججز کی مشاورت جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ گزشتہ 3 روز سے سماعت کر رہا تھا۔

پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تھا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتا، چیف جسٹس اور سینیئر ججز مل کر جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق ہم پیش ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایک فیصلہ آچکا تھا جس پر مختلف جج صاحبان کی مختلف آرا ہیں، بہتر ہے کہ وہ آپس میں مشاورت کرکے خود یہ معاملہ حل کرلیں، اس کے بعد وہ فل بینچ بنا لیں یا جو بھی فیصلہ کرلیں وہ ان کی مرضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد نیا بینچ بن جائے گا اور وہ اس پر سماعت کرے گا، ہمیں امید سپریم کورٹ سے ہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی یہاں آیا ہوں تو مجھے پتا چلا کہ بینچ ٹوٹ گیا ہے، اب کوئی نیا بینچ بنے گا، بینچ کا ٹوٹنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کی ذمہ داری ہے کہ عدلیہ کے وقار کا تحفظ کریں، جو کچھ نظر آرہا ہے اس سے یہ چیز ثابت نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر رکھے، پارلیمنٹ میں اختلاف رائے عام بات ہے لیکن عدلیہ میں اختلاف رائے اچھا نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ

پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں نے منی لانڈرنگ کیلئے چپراسی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، ایف آئی اے

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام

یورپی پارلیمنٹ نے فیفا اور یوئیفا کو اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ نے یورپی فٹ بال یونین (UEFA) اور انٹرنیشنل

سیاست سے فوج کا کردار مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، عمران خان

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس 

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی تعمیر

مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا

تل ابیب کے لیے امریکی سینیٹرز کی مکمل حمایت

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار

شامی فوج نے داعش کو پہلے سے زیادہ کمزور کردیا ہے: روسی عہدہ دار

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:2021 کے آخری دنوں میں روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے