?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات ہوئے، امید ہے دونوں فریق بات چیت کا عمل اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے، دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ضروری ہے دونوں ملک جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں، مذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکا کے وفود کا شکر گزار ہوں، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا، سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی، دونوں فریقوں کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں، امید ہے کہ امریکہ اور ایران امن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی
?️ 21 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند تنظیم بی جے پی
مارچ
سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی۔ مریم نواز
?️ 19 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک
ستمبر
سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی
جولائی
وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی
جولائی
پاکستان پوسٹ میں 5 ہزار اسامیوں پر ہر وزیر ’اپنوں‘ کو نوازتا رہا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
?️ 2 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے
دسمبر
ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں
جولائی
بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز
دسمبر
امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پوچھ تاچھ شروع ہونے ہونے پر سکیورٹی ایجنسیوں میں خوف و ہراس
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سکیورٹی اداروں میں حساس معلومات کے افشاء کے بعد
اپریل