امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی:عمران خان

?️

پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری قوم کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا اور سازش کرنے والوں کو یہ پیغام دوں گا کہ پاکستان کٹھ پتلی نہیں ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں آج یہاں آپ سب کو اسلام آباد کی کال دینے آیا ہوں، لیکن اس قبل آپ نے گلی محلے میں نکل کر لوگوں کو تیار کرنا ہے تاکہ ہم حقیقی آزادی حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کُن وقت ہے ایک امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان بننے نے بعد یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم اور فیصلہ کن وقت ہے، میں اپنی قوم کو اسلام آباد لے کر آونگا اور سازش کرنے والے امریکا کو یہ پیغام دوں گا یہ ایک آزاد ملک ہے، یہ کسی کی کٹھ پتلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، میر جعفر اور میر صادق کے سال مل کر جو حکومت بنائی گئی ہے اس حکومت کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  امریکا نے 1950 کی دہائی میں بھی حکومت تبدیل کی وہاں بھی انہوں نے یہی کیا پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا اور سارے میڈیا کو حکومت کے خلاف کیا پھر پارٹی کے سیاستدانوں کو خریدا اور اپوزیشن کے مظاہرے کروائے، انہوں نے چیلی میں بھی یہ ہی کیا اور ایسا ہی انہوں نے پاکستان میں بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں یہ ایسے وقت میں کیا جب ہماری حکومت میں بیرونی خسارہ سب سے کم ہوا، ہمیں20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ ملا اور 3 سال کے ہم نے اس خسارے کو اتنا کم کردیا کہ 11 میں سب سے کم خسارہ ہماری حکومت میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت 5.6 فیصد پر بڑھ رہی تھی، ساری دنیا میں سب سے کم مہنگائی پاکستان میں تھی، ساری دنیا میں سب سے بہتر طریقے سے پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے، پاکستان نے کورونا وائرس سے اپنے لوگوں کو بھی بچایا، معیشت کو بھی بچایا اور اس پر قابو بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وہ حکومت ہے جس میں فیکٹریاں لگائی گئیں نہ ہی رشتہ داروں کو اوپر لایا گیا، ہماری حکومت اس وقت گرائی گئی جب انہوں دیکھا کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا اور اس ٹیکس کے پیسوں سے ہم نے اپنے لوگوں کے لیے پیٹرول اور مولانا فضل الرحمٰن (ڈیزل) کی قیمت کم کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر میڈیا اور اپوزیشن پروپیگنڈا کے باوجود ہماری حکومت صحیح راستے پر نکلی ہوئی تھی جب اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو حکومت میں بیٹھاتے ہیں تو قوم تباہ ہوتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی ان کے کیسز کے تفتیشی افسران کو ہٹا کر اپنے من پسند افسران کو عہدوں پر تعینات کیا، اب یہ اپنے کیسز ختم کروائیں گے، اب یہ اپنے کیسز کے لیے ایف پی آر اور نیب کو تباہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا یہ ایف بی آر کو بھی تباہ کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنا ٹیکس بچانا ہے، ہم نے اپنی حکومت کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، کیونکہ ہم نے ایف بی آر کو مضبوط کیا ہے، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ملک کے سارے اداروں تباہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سرکاری افسران کو بڑے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہتے تو وہ ڈرتے تھے کہ یہ اقتدار میں آکر ہمارے خلاف کارروائی کریں گے

وزیر اعظم نے 27 ویں شب کو ہم اس ملک کے مستقبل کے لیے دعا کریں گے میں خود مولانا طارق جمیل کے ساتھ دعا کروں گا، تاکہ ہم اپنے بچوں کو مستقبل محفوظ کر سکیں، لوگ بڑی تعداد میں اس ’شبِ دعا‘ میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے نمائندے ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی، اگر تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائےتو اس میں صرف پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ جائز ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر (ن) لیگ کا نمائندہ ہے، ہم نے اس کے خلاف ایک سوشل میڈیا پر ’سیگنچر کمپین‘ کا آغاز کیا ہے، یہ ہمیں نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام کارکنان الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا کیمپئن کا حصہ بنیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور نیتن یاہو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر اصرار

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی حملوں کے آغاز کو مہینے گزر چکے ہیں،

بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ  ملک

مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں:محمود عباس

?️ 9 فروری 2026مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی

الخلیل میں صیہونی فوجی محاصرے کے باعث 3361 فلسطینی بے گھر، متاثرین میں 1425 بچے بھی شامل

?️ 31 اکتوبر 2026سچ خبریں:مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صیہونی فوجی محاصرے سے

وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

?️ 27 جولائی 2025مری (سچ خبریں) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ڈونگہ گلی مری

اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا:شوکت ترین

?️ 10 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

خیبرپختونخوا: ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی

?️ 19 جولائی 2025ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن

نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے