?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر اپنے خط میں مبارکباد نہیں دی ہے ، جو بائیڈن نے خط میں صرف دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں اس جانب توجہ کروائی ہے ۔
فرحت اللہ بابر نے کہا ’کیوں؟ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے؟ لیکن جانے انجانے میں جو پیغام دیا گیا ہے وہ پریشان کن ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھے جانے کے حوالے سے سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی یا نہیں اس کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے اور امریکی صدر نے عمران خان کو ایک ٹیلی فون کال تک نہیں کی تھی اور اس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہے جو سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھاتھاجس میں نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہاتھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔خط میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔
دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
الیکشن ٹریبونل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا معاملے میں
اکتوبر
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے صیہونی حکومت کی مکمل برتری خاک میں مل گئی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست نے دہائیوں تک اپنے آپ کو فوجی برتری،
اکتوبر
امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
اکتوبر
سندھ میں گندم ضائع ہورہی ہے اور حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہوئی ہیں
?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جنوری
دفتر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے کی ہدایت
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ’متنازع خطے کے بارے میں ابہام پیدا
مئی
عراقی اسلامی مزاحمتی کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمت نے آج جمعرات کو ڈرون کے ذریعے مقبوضہ
فروری
یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے
دسمبر