امریکی جریدے کا ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا اعتراف

ایران پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارت کاری مرکز نگاہ بن گئی، امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کی علاقائی اہمیت اور مؤثر سفارتکاری کا اعتراف کرلیا۔

دی نیشنل انٹرسٹ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتکاری کو اہم قرار دیا، جریدے کے مطابق وینزویلا کی صورتحال کے بعد واشنگٹن کے سخت گیر حلقوں میں ایران کو اگلا ہدف بنانے کا تصور مضبوط ہوا ہے۔ جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی صورت میں امریکا مداخلت کرے گا، تاہم اس کی نوعیت واضح نہیں کی، ایران کے ساتھ وینزویلا جیسا رویہ نہ صرف ناکام تصور ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک سنگین کثیرالجہتی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران کیخلاف کارروائی کی مخالفت صرف خلیج فارس تک محدود نہیں، یہ پورے خطے میں پھیلی ہوئی ہے، جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم شراکت دار پاکستان بھی ایران کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کا حامی نہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد نمایاں طور پر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان پر تشدد طریقے سے ایران میں حکومتی نظام کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ اس سے انتشاربڑھنے کاخدشہ ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق اس صورتحال سے دہشتگردوں کو تقویت ملے گی جو پاک ایران مشترکہ سرحدپردونوں اطراف میں سرگرم ہیں، ایران میں رجیم چینج کے بعد فتنہ الہندوستان کو وسیع پناہ گاہ اور ہتھیار میسر آسکتے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں مہاجرین کے ہجوم کا امکان ایک اور بنیادی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ایران وینزویلا کے برعکس مضبوط فوجی طاقت ہے اور خلیجِ فارس میں تیل کی ترسیل متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان کو بھارت سے کشیدگی اور افغانستان سے دہشتگردانہ حملوں کا سامنا رہتا ہے، پاکستان اپنی مغربی سرحد پرجنگ اور بدامنی برداشت نہیں کر سکتا، یہ صورتحال فوجی حل کی طرف نہیں بلکہ ایک سفارتی راستے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل ختم کرنے سے لے کر حکومت مخالف مظاہرین کی حفاظت تک جنگ کے بجائے امریکہ کو علاقائی شراکت داروں کو استعمال میں لانا چاہئے، امریکہ ایسے علاقائی شراکت داروں سے فائدہ اٹھائے جن کا استحکام میں حقیقی مفاد ہو۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے ایران اور امریکہ، دونوں کے ساتھ اہم سفارتی رابطے اور تعلقات ہیں، ماضی کے برعکس ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سلامتی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان اس صورتحال میں مدد کر سکتا ہے، وہ پہلے ہی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ایران میں مداخلت کرنے سے خطہ غیر مستحکم ہوجائے گا۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق مستقبل کی راہ پاکستان جیسے ممالک کی دوراندیش ریاستی حکمتِ عملی اور سفارت کاری سے متعین ہوتی ہے، پاکستان کی موثر سفارت کاری اور عالمی اثر و رسوخ کی دنیا معترف ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان بہترین سفارت کاری اور نیشنل کلیرٹی کی وجہ سے خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر رہا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت کی قومی بصیرت کی بدولت نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پاکستان کے اہم سفارتی کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا مزاحمتی ہتھیاروں کے حل سے عاجز

?️ 4 دسمبر 2025 واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا ،مزاحمتی

"میکانزم” کمیٹی؛ لبنان میں اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکی بین الاقوامی ٹول

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی امریکی قیادت

عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ، حکومتِ پنجاب کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے جناح ہاؤس سمیت عسکری و

نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا

وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم  عمران خان ملک بھر میں غربت کے

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف

?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے