امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مابین تاریخی تجارتی معاہدہ طے پانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تاریخی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور آنے والے وقت میں شراکت داری میں بھی اضافہ ہوگا، جس کے لیے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے تاریخی امریکہ پاکستان تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قیادت کا کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ واشنگٹن میں دونوں فریقین کے درمیان کامیابی سے طے پایا۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا چکا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، یہ پیشرفت پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر) جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، ملاقات میں سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے، امریکہ پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کیلئے اقدام کرے گا، شراکت داری کی قیادت کرنے والی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے، شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو فروخت کرے، اس کے علاوہ بھی ہم وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکہ کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے بہت سے ممالک ٹیرف میں کمی کی پیشکش بھی کررہے ہیں، ان تمام اقدامات سے امریکہ کا تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے مکمل رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے

دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، ارسا نے خریف کے پانی کی تقسیم کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے

روس پر پابندیاں امریکہ میں معاشی جمود کا باعث بنیں گی: واشنگٹن پوسٹ

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کے خلاف

لبنان کو اصلاحات کے لیے سنجید گی کی ضرورت ہے: سعودی عرب

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے

خیبرپختونخوا؛ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، 780 مکانات متاثر

?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے