?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے۔
اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت نہیں کی، کچھ رابطےکیے لیکن مذمت نہ کی گئی اور دوسری طرف ہم ایران کی حمایت کرنے والے تمام ممالک بالخصوص پاکستانی حکومت یہاں کے عوام اور میڈیا کے شکرگزارہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی ایران کی بھرپورحمایت کی۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی سب سے زیادہ 15 دفعہ آئی اے ای اے کی جانب سے مانیٹرنگ کی گئی، اس کے علاوہ امریکی انٹلیجنس رپورٹ بھی کہتی ہے کہ ہمارا چوہری پروگرام پرامن ہے، ہمارے سپریم لیڈر بھی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کو ممنوع اور حرام قراردے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی موجودہ جارحیت صرف صیہونیوں کی دہشت گردی ہے اور ہمارا فلسطین کی حمایت کرنا اس کی بنیادی وجہ ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے ملک پر جارحیت مسلط کی گئی ہے ہم صرف اپنا دفاع کررہے ہیں، اسرائیل نے جن علاقوں پر قبضےکیے وہ محدود ہیں جب کہ ایران ایک پورا براعظم ہے اس کے کن کن علاقوں پر حملہ کرلیں گے؟ جس نے یہ جارحیت شروع کی اور جو امریکہ غاصب اس کی ہر طرح سے مدد کررہا ہے، یہ سوال ان سے کیا جانا چاہیئے کہ یہ جنگ کب تک چلے گی، تاہم جب تک بھی یہ جارحیت جاری رہی ہم اپنا دفاع کرتے رہیں گے، اسرائیل میں لوگ بنکرز میں کتوں کے ساتھ رہ رہے ہیں، نیتن یاہو بھی اپنے بنکر سے صرف ایک دفعہ ہی باہرنکلا جب کہ ایران میں لوگ چھتوں پر چڑھ کر ڈرونز اور میزائلوں کو دیکھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مارچ
Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure
?️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل
?️ 2 اگست 2025ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ
اگست
سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل
?️ 16 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے
دسمبر
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقیقی خالق
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: ڈاکٹر رفیع محمد چودھری کو پاکستان میں سائنس اور فزکس
جولائی
امریکی ڈرون حملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی
اگست