?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ امریکا اور چین کےدرمیان کافی کشیدگی چل رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے، پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان تنازع حل کرنے میں ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی، کراچی میں کےفور منصوبہ،حب کینال جب کہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم آج چینی صدرکےسربراہان مملکت کے اعزاز میں دیےگئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، ان کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوگی جب کہ وزیراعظم آج ازبکستان کے صدر اورچین کے وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی جس کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لیے محبت کےاظہار پر ہے۔ْ
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، امریکا چین تنازع حل کرنے میں پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ
جنوری
جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے
جنوری
افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس
فروری
’لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی بازیابی
نومبر
صیہونی حکومت کی مدد کا منصوبہ لغو
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کو مزید امداد
نومبر
الاقصیٰ طوفان کے بعد اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ داور کی رپورٹ کے مطابق
فروری
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
مارچ
یورپ کا طلاق کی شرح میں ریکارڈ قائم
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یورپی یونین میں شادی کی شرح گزشتہ 56 سالوں میں 8
جون