امریکا کو اڈے دے کر ملک کی سالمیت کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امریکا نے کہا کہ امریکا کو اڈے دے کر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے؟کیا امریکا نے دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی کا اعتراف کیا؟ امریکا کے امن میں شراکت دار ہیں، افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیتھ نہیں چاہتے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ خودداری سے متعلق کہوں گا کہ جب سے پاکستان بنا، ہمارا لیڈر عظیم تھا ، لاالہ اللہ سے غیرت آتی ہے، امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ ہوا تو میری ایک سیٹ تھی، میں نے ہمارا کیا فائدہ ہوگا؟ ہمیں امریکا کی جنگ سے کیا ملا؟

امریکا کی جنگ میں شریک ہوکر حماقت کی، اس وقت فیصلہ کیا گیا ہمیں امریکا کی مدد کرنی چاہیے، 70ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں، 150ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا ، امریکی کہتے رہے مشرف حکومت کرتے رہے، مشرف نے پیسے لے کر اپنے لوگوں کو گوانتا موبے میں بھجوایا، مشرف نے یہ اپنی کتاب میں بھی لکھا کہ پیسے لے کرلوگوں بھجوایا؟ کس قانون کے تحت؟اگر حکومت ہی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کرتی تو کس نے حفاظت کرنی ہے؟امریکا کے حکم پرتورا بورا میں چند سوالقاعدہ ارکان کے پیچھے ہم نے اپنی فوج کو قبائلی علاقوں کو بھیجا، ہمارے قبائلی علاقوں نے نقل مکانی کی، میں نے کہا کہ یہ غلط ہورہا ہے لیکن مجھے طالبان خان کہا گیا، ہمیں پتا ہی نہیں تھا کون دشمن ہے کون دوست ہے؟جن کے بیوی بچے مرتے تھے وہ پاکستانیوں پر حملہ کرتے تھے،دونوں طرف پاکستانی مررہے تھے۔

ہمارا 30سال سے لندن میں دہشتگرد بیٹھا ہوا ہے اگر ہم برطانیہ میں ڈرون حملہ کردیں تو کیا وہ ہمیں اجازت دیں گے؟اگر وہ اجازت نہیں دیں گے تو ہم نے کیوں اجازت دی؟ کیا ہم آدھے انسان ہیں؟ لیکن ہم امریکا کو کیا برا کہیں ہم نے خود اپنے لوگ مارنے کی اجازت دی، امریکا ہمارا دوست تھا لیکن ہمارے لوگوں پر ڈرون حملے کررہا تھا، ہم میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ ڈرون حملوں کا اعتراف کرتے ،امریکی جنرل نے اوپن سماعت میں کہا حکومت پاکستان کی اجازت سے ڈرون حملے کررہے ہیں،ہم نے امریکی جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی، پھر بھی ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے گئے،اسامہ بن لادن کیخلاف امریکا نے پاکستان میں آپریشن کیا تو کہاں عزت تھی؟ ہمارا اتحادی امریکا ہم پر اتنا بھی اعتماد نہیں کرتا تھا؟پھر یہاں ماڈریٹ کا کلچر لایا گیا، ہر کسی نے ٹی وی پر سوٹ پر پہن کر انگریزی بولنا شروع کردی، ہمیں سمجھ لینا چاہیے جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہاکہ مجھ سے پوچھا گیا کہ امریکا کو پاکستان اڈے دے گا؟میں پوچھوں گا کہ ہم نے امریکی جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی، کیا اعتراف کیا؟ پھر بھی ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے گئے، ہم نے سبق سیکھا کہ کبھی بھی اس قوم نے کسی خوف سے سالمیت پر کمپرومائز نہیں کرنا، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیتھ نہیں چاہتے ، امریکا کے امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں شراکت دار نہیں ہوسکتے۔ہم پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے؟

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر غلامی کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف۔۔۔

?️ 27 جون 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر غلامی کے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پچاس سال قبل مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت مل گئی

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو

صہیونیوں کے ہاتھوں حماس کے دو رہنما گرفتار

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں

’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30

ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان کو حکومتِ پاکستان نے کالعدم

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

?️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے