🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے، پاکستان کی تجارتی مسابقت کی صلاحیت بڑھانے اور پائیدار شپنگ پریکٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے پاکستان کی پورٹ اور شپنگ صنعت کے ساتھ شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے وزیر اعظم آفس کے پولیٹیکل سیکریٹری اور اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے چیئرمین حسین اسلام اور وزارت سمندری امور کی ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کے ہمراہ دوسری گرین شپنگ گول میز اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی۔
ان حکام نے ایک ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
اینڈیو شوفر نے آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں پائیدار شپنگ پریکٹس کے اہم کردار کو اجاگر کیا، قونصل جنرل اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی اور امریکی محکمہ توانائی کے نمائندوں کے ہمراہ اینڈریو شوفر نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آب و ہوا سے متعلق اپنے مشترکہ چیلنجز کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ہم بامعنی دو طرفہ مذاکرات میں مشغول ہوں، آج کا دن پائیدار اور آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ مستقبل کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے جس سے نہ صرف ہمیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
گرین شپنگ گول میز اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان کی بندرگاہ، شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں کاربن اخراج کو کم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، پورٹ حکام، صنعت، بندرگاہوں اور شپنگ ویلیو چین کے دیگر اہم نمائندوں نے پاکستان میں ماحول دوست اور پائیدار شپنگ پریکٹس کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں فورسز نے حملہ ناکام بنادیا، 10 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 13 مارچ 2025ضلع ٹانک: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے
مارچ
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا
🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت
اکتوبر
انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ
ستمبر
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر
اپریل
اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں
فروری
روس کے خلاف امریکی سازشیں؛امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شکست
مارچ
امریکہ ایک کرپٹ اور فاشسٹ ملک ہے: ٹرمپ
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ، سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون