امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

کے پی ہیلی کاپٹر

?️

پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے ہیلی کاپٹر کے کریشن ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا۔

علی امین گنڈا پور کے مطابق اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، صوبائی حکومت نے کل سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے، کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، شہداء کی میتوں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جائیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

مشہور خبریں۔

مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ

?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف

بے لگام سوشل میڈیا نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ طلال چوہدری کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 676 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا

چین سے پاکستان کو قرض مل گیا:وزیر خزانہ

?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اعلان کیا ہے کہ چینی کسورشیم

امام اوغلو کا اردگان کے لیے سخت بیان

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول کے زیر حراست میئر اکرم امام اوغلو، جنہیں آئندہ

فلسطینیوں کے گھروں کو گرانا صیہونی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے:حماس اور جہاد اسلامی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر ارکان نے صیہونی حکومت کو

حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکہ سے کیا مانگا ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن سے

طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا

?️ 28 جون 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے