?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی حلقے نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کا وزٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا تقاضا ہے ہم حضرت امام حسین ؓ کی اس مثال سے سبق حاصل کریں اور اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جو امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، امت مسلمہ اتحاد یکجہتی کے ساتھ انہیں اور منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، انہیں موقع نہ دیں کہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے لوگ یوم عاشورہ پر اکٹھے ہیں، ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، ہم انشاءاللہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں امریکہ کی نئی خطرناک کارروائی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کی روس کی سرحدوں تک توسیع یوکرین کی جنگ کی
جولائی
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز
مارچ
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات، وجہ ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
نومبر
سیاسی بحران میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں اضافہ
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کو ڈیفالٹ سے بچانے والے 5
نومبر
حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی
جولائی
شام کے شہر ادلب پر امریکی حملے میں 13 شہری ہلاک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو
فروری
امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر
مئی