الیکشن کمیشن کی ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی تردید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس نے یکم اکتوبر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے اُن 8 لاکھ ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جو فی الوقت انتخابی فہرستوں میں شامل نہیں ہیں اور اُن کے ڈیٹا کا اندراج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ یہ تمام افراد اگلے عام انتخابات میں حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

سِول سوسائٹی کی تنظیموں پر مشتمل اتحاد کے ایک تجزیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر تک ووٹرز کے اندراج کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے ڈیٹا میں تصحیح جاری رہے گی، اس تاریخ تک جن افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے، اُن تمام افراد کا بطور ووٹرز اندراج کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تجزیہ حقائق کے برعکس اور غلط معلومات پر مبنی ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت ووٹرز کو ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر رجسٹر کیا جاتا ہے اور اس کا آبادی کے اعدادوشمار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بیان ’پتن کولیشن 38‘ (متعدد سول سوسائٹی کی تنظیموں، مزدور یونینز اور دانشوروں پر مشتمل تنظیم) کی جانب سے ایک بیان جاری ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ووٹرز کی بڑے پیمانے پر اور کم رجسٹریشن کے سبب مردوں اور خواتین کے بڑے پیمانے پر حق رائے دہی سے محروم ہونے اور آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی کی غیرمعمولی گنجائش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پتن کا یہ تجزیہ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ملک بھر کے اضلاع کی کل آبادی اور ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کے موازنہ پر مبنی ہے، اس نے کہا کہ ضلع اور حلقے کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹرز میں ایک واضح فرق بھی سامنے آیا ہے۔

مثلاً پتن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مری کی 78 فیصد آبادی اور جہلم کی 75 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے، ان 2 اضلاع میں اوسطاً 18 فیصد اضافی (مشکوک) ووٹ موجود ہیں۔

بیان کے مطابق کوہستان میں رجسٹریشن کی شرح صرف 18 فیصد ہے، بلوچستان کے ضلع پنجگور، کیچ، خضدار، سوراب، شیرانی، واشک، کوہلو میں صرف 25 فیصد آبادی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی

سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح

In a hurry? Try this wrapped food for lunch while you on the go

?️ 4 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی

?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے

مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام

پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پاکستان

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان

چین کی مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ لینے کی کوشش: نیویارک ٹائمز

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی امریکہ مشرق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے