الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم

?️

لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم جسٹس شاہد کریم نے دیا ہے، اس حوالے سے عدالت نے سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم ایڈووکیٹ اور عمر ہاشم کی درخواستوں کو منظور کرلیا، جن کی درخواستوں میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے کمیشن کو بھجوائے گے اضافی ناموں پر ٹربیونلز پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹربیونل تشکیل نہیں دے سکتا، سماعت کے لیے ٹربیونلز کو انتخابی حلقے دینا بھی چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جمع کرادیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کیسز ٹرانسفر کرنے کے لیے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی جس میں ججز کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوران سماعت عدالت عالیہ نے ججوں کی تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جمعہ کے روز سماعت پر پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی 11عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔

نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا کہ جج خالد ارشد کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور ون، جج عمران حیدر کو انسداد دہشت گردی عدالت ٹو لاہور میں تعینات کر دیا گیا، جج محمد عباس کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے، جج محمد نعیم سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ، جج رانا شاہد ضمیر کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد جب کہ جج ضیا اللہ خان کو انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال میں تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بخت فخر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلٹ ٹربیونل کا چیئر پرسن تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو لاہور صارف عدالت کا پریذائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کو اینٹی کرپشن عدالت فیصل آباد کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق اینٹی کرپشن عدالت بہاولپور کے سپیشل جج ہوں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سینئر سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

’میرا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘ حمزہ علی عباسی نے وضاحت جاری کردی

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تنقید

عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان

ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد

غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر

نواز شریف کا ’عمران خان کی مقبولیت‘ کا مقابلہ کرنے کیلئے متحرک ہونے کا فیصلہ

?️ 11 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سیاسی منظر نامے اور ملک میں جاری بحران کے

کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے

?️ 10 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ

امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے