الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔نجی  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ روز صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ موخر کردیا ہے اورالیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا ۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفررنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روزکے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے رجوع کیا ہے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کا فیصلہ سنانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کرئے. ادھرتحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی جنگی طیارہ F-47؛ ٹرمپ کے شور سے ناکامی کی دہلیز تک

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:F-47 امریکی نسل ششم جنگی طیارے کی تیاری کے باوجود، اخراجات،

تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات

وزیر اعظم سے ملاقات کافی اچھی رہے اس کے نتائج اچھے ہوں گے:جہانگیر ترین

?️ 3 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین

ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ

دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل

?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل

نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے

?️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور

شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بحال کرنےمیں کون سی رکاوٹیں ہیں

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شام کے ساتھ معمول اور سرکاری سفارتی تعلقات بحال کرنے

دبئی میں یہودی عبادتگاہ (ہیکل) کا افتتاح

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے جو روز بروز صیہونیوں کے قریب ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے