?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے تفصیلی فیصلے میں گواہوں کے جرح کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارٹی کو ملنے والی ممنوعہ رقوم ضبط کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ اس مرحلے پر جرح کے لیے درخواست پر غور کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ اس پورے معاملے کو دوبارہ کھولا جائے جس کا گزشتہ سال اگست میں فیصلہ کیا جاچکا ہے، گزشتہ سال کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موجودہ کارروائی پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فنڈز کو ضبط کرنے کے بارے میں ہیں۔
تفصیلی حکم میں کہا گیا ہے کہ ’اس مرحلے پر معاملے کو دوبارہ کھولنے یا دوبارہ جانچنے کی درخواست پر غور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پولیٹیکل پارٹیز رولز (پی پی آر) 2002 کے رول 6 کے مطابق کمیشن کی جانب سے کارروائی، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 6 کی شرائط میں درج نتائج پر عمل درآمد ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز رولز کے رول نمبر 6 کے مطابق فوری کارروائی صرف ان فنڈز کو ضبط کرنے سے متعلق ہے جنہیں الیکشن کمیشن نے ’ممنوع‘ قرار دیا ہے، رول 6 کے صرف 2 تقاضے ہیں، ایک یہ کہ فریق کو نوٹس بھیجا جائے اور دوسرا یہ کہ فریق کو سماعت کا موقع دیا جائے، موجودہ کیس میں قانون کے دونوں تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے’ ۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 اگست 2022 کو اپنے متفقہ فیصلے میں واضح کیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ملی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے
اپریل
یوم شہداء کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں
?️ 14 جولائی 2021(سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کے روز یوم شہداء
جولائی
واشنگٹن پوسٹ: ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی ان کے مزاج کی عکاسی کرتی ہے
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی
دسمبر
امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں
اکتوبر
کیف میں جنگ نے شدت پکڑی: الجزیرہ
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی کہ روسی افواج
مارچ
وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کی
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے
مئی
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری