?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 9 ارکان کو نااہل کیا، کمیشن نے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت،حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، زرتاج گل،جنید افضل کو نااہل قرار دیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل، فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
پس منظر
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی پیش رفت | ٹرمپ نے روس سے نمٹنے کے لیے اچانک حکمت عملی تبدیل کر دی
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی روس سے لڑائی کو فوری طور پر ختم
اکتوبر
غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
اکتوبر
غزہ میں انسانی امدادی کاروئیوں کی صورتحال،ورلڈ فوڈ پروگرام کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے
ستمبر
چین کی حکمران جماعت کے وزیر خارجہ: ہم ایران کے جوہری مفادات سے متعلق مسائل کی حمایت کرتے ہیں
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی حکمراں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے وزیر خارجہ
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین موقع ہے:یورپی یونین
?️ 11 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین
اکتوبر
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام
دسمبر
سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران
اپریل
ہم کسی کی کالونی بن کر نہیں رہیں گے: وینزویلا کے وزیر تیل
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: دلسی روڈریگز، وائس صدر اور ونزویلا کے وزیر تیل نے ایک
دسمبر