الیکشن کا مطالبہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،بلاول

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے، پورے پاکستان، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔ یہ الیکشن کا نہیں مدد کا وقت ہے، الیکشن کا مطالبہ متاثرین کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے، مگر آج اور چھ ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے ہم اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔

اپنے دورہ امریکا سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا۔ امریکا کے دورے پر وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرنا ہے، سیکریٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا، سیلاب متاثرین کیلئے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے۔ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا۔ سیلاب کےعلاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا، تجارت، زراعت اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے، پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے بعد یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اجناس بحران کا بھی سامنا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوچکی، حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہمیں جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے شکرگزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا تھا، غلطی عمران کرے اور سزا اسد مجید کو دیں یہ نا انصافی ہوگی، خان صاحب نے ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے شکار دس بڑے ملکوں کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، بھارت اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا واحد حل یہ ہے کہ دنیا کو ایک ہوکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، امن و امان سے متعلق صورت حال پر طالبان کو شامل کرنا چاہیے، ان کے فنڈز جاری کیے جائیں، افغان حکومت نے بھی جو وعدے کیے انہیں پورے کرنے چاہئیں، سرحد پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ذمہ دارانہ پالیسی اختیارکرنا ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت میں ڈالر کی قیمت گزشتہ 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شیکل کی قیمت

معاہدے کے تحت ایران کی تیل برآمدات کا دوبارہ آغاز

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع معاہدہ، جو جمعہ کو مفاہمت

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،چوہدری پرویز الٰہی زخمی

?️ 16 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ

تل ابیب کی کابینہ کے بحران کے باوجود بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین جانے کا ارادہ

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     عبوری صیہونی حکومت کے خاتمے اور دوبارہ انتخابات کے

پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے امریکہ سے قربت کے نقصانات

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:  پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے کیریئر کے

نیتن یاہو کی کابینہ کا جولانی کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر بات چیت کے لیے اہم اجلاس

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیر اعظم بنجمن نیتن

کیا یمن کے بعد اب الجزائر غزہ جنگ میں شامل ہو گا؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مزاحمتی قوتوں اور

جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

?️ 24 اپریل 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا نے  اپنی گاڑیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے