?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ یا 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 جون کو آخری سماعت ہوئی تھی جس کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکا، اب اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ "17 جنوری کو سزا ہوئی، 27 جنوری کو اپیل فائل کردی لیکن 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی، جس کے بعد سے نیب کیس لٹکانے کے لئے بار بار التوا مانگ رہا ہے، عدالت سے گزشتہ سماعت پر کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تاہم یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں، عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے”۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 30 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے آفس آرڈر جاری کیا گیا ہے ، ویسے تو اسلام آباد ہائیکورٹ موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی ضمانت کے کیسز سنے گی لیکن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت اور سزا معطلی کا ان کا کیس کب مقرر پر گا اس حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں جب کہ بینچ میں شامل دونوں ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت دستیاب ہیں تاہم اگر مذکورہ ججز چھٹی پر چلے جائیں تب بھی کیس کی سماعت کے لیے دستیاب مبتادل ججز کا بینچ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران
اگست
بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، حریت کانفرنس
?️ 30 نومبر 2024سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں
نومبر
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل
سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا:الحوثی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ
اپریل
زیلنسکی میلونی کی موجودگی میں فیکٹری سیٹنگز میں واپس
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کل منگل کو کیف
فروری
بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا
مئی
اسرائیل کے لیے 2022 کو خونی سال کیسے کہا گیا؟
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:سال 2022 صیہونیوں کے لیے تلخ رہا، تقریباً 30 صیہونیوں کی
جنوری
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل