?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ زیرو ٹیکس بجٹ کے ساتھ سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ بھی دے رہے ہیں۔ پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔ پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔ 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12 ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا۔ ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم 100 نئے پروگرام لیکر آئے ہیں۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،40 ہزار سے زائد گھر 40 سال میں بھی نہیں بن سکے۔ عوام کی خدمت اوربھرپور تبدیلی کیلئے وقت بہت کم ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740 ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ پی آر اے کی ریونیوکولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ 2025- 26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔ صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے،کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟
?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی
جون
جرمن چانسلر کی نظر میں ایران جنگ کے اثرات
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران
اپریل
افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے
جون
پنجاب سے آٹے کی ترسیل شفاف طریقے سے ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے
اکتوبر
مغربی کابل میں دھماکہ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
امریکہ کی 9 نکاتی تجویز پر ایران کے 14 نکاتی ردعمل کی تفصیلات
?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں:ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ 9 نکاتی
مئی
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
غزہ کے بارے میں امریکہ اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے، جو اب مقبوضہ علاقوں
اگست