اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت.

 جنرل اسمبلی ہال پہنچ کرافتتاحی اجلاس کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں.افتتاحی اجلاس کی پہلی تقریر روایتی طور پر  برازیل کے صدر کرتے ہیں  جبکہ دوسرا نمبر میزبان ملک امریکہ کا ہوتا ہے. 

 وزیراعظم شہباز شریف آج مصروف دن گزاریں گے،  وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے  فرانس کے صدر  سے ملاقات کی ، وزیر اعظم   آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے. 

سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے. شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے.

وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران آج چینی اور جاپانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور کشمیر کی صورتحال دنیا کےسامنے رکھیں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، ایران، فرانس اورسپین کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے روس کے 300 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے گروپ

صیہونی نجی سکیورٹی کیمروں تک ایران کی رسائی؛بلومبرگ کا انکشاف

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی

فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار 

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور

اسلام آباد اور بیجنگ کا سی پیک کو توسیع دینے کا عزم

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)

بلوچستان عوامی پارٹی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تقسیم

?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں

فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں زمینی افواج کی کمی

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا

?️ 29 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈینی ڈینن نے اتوار کو کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے