?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ادارے کی امن فوج کو دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے بچانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے۔ اقوام متحدہ کے پینل کے سامنے اپنے ایک بیان میں پاکستان نے ممبر کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کو پوری دنیا میں ‘تیزی سے مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں آئی ای ڈیز سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے’۔
اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ایک سینئر پاکستانی سفارت کار محمد عامر خان نے کہا کہ آئی ای ڈیز فوج کی نقل و حرکت محدود، معاشروں میں خوف پھیلانے اور میزبان حکومتوں کی ریاستی اقتدار کی بحالی کے لیے کوششوں کو ناکام بنانے کا سبب بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈیز کے انسداد کے لیے جدید ترین سامان، صلاحیت سازی اور مناسب طبی امداد کے ساتھ بہت کچھ کرنا ضروری ہے۔
محمد عامر خان نے کہا کہ یہ تینوں شعبوں کو ہمارے مربوط منصوبہ بندی کے عمل میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے امن فوج کے ساتھ پاکستان کی ایک طویل تاریخ ہے۔جس میں کئی دہائیوں سے پاکستانی خواتین اور مرد اہلکار اقوام متحدہ کے ساتھ کئی شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان میں سے اکثریت جمہوریہ کانگو، سوڈان کے دارفر خطے اور وسطی افریقہ میں تعینات ہیں۔یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ پرتشدد قوم پرست گروہوں کو بھی کالعدم قرار دے، پاکستان
پینل میں مباحثے کے دوران پاکستان نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ اقوام متحدہ کے امن کی بحالی عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا سرمایہ کاری سب سے زیادہ مؤثر ذریعہ ہے۔
پاکستان کا مؤقف تھا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈے کے تحت خدمات انجام دینے والے مرد اور خواتین پیچیدہ مینڈیٹ پر عمل درآمد، شہریوں کی حفاظت، تخفیف اسلحہ، امن کی تعمیر اور منتقلی کو آسان بنانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس کے باوجود انہیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں’۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف دردناک مراحل کا آغاز؛عطوان کی زبانی
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اس سے پہلے جب شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں کے
اکتوبر
بپی لہری نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
?️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت
ستمبر
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی
?️ 6 ستمبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ
ستمبر
حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
?️ 11 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے
نومبر
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی