?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کیلئے مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے لیے 15.839 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور کی، اس کے علاوہ محکمہ آڈیٹر جنرل کی عمارات کے کرائے کیلئے 6.3 کروڑ روپے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
ملکی قرض کی واپسی کیلئے 829.67 ارب روپے اور غیر ملکی قرض کیلئے 1774.20 ارب روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں ، جبکہ وزارت خارجہ کو وفود کے اخراجات کیلئے 10 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے 1.765 ارب روپے کی گرانٹس منظور کیں جبکہ اسلام آباد پولیس کی واجبات کی ادائیگی کیلئے 30 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
جدید تحقیقاتی سامان کیلئے آئی سی ٹی پولیس کو 5.2 کروڑ روپے کی گرانٹس دی گئیں، سپارکو کیلئے 5.5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی گئیں، جبکہ پیٹرولیم کور ہاؤس منصوبے کیلئے 11.79 کروڑ روپے کی گرانٹس دی گئیں۔
بلوچستان میں افسران کو مراعات کیلئے 25.45 کروڑ روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں، جبکہ ایگزیکٹو بلڈنگ اسلام آباد کی مرمت کیلئے 19.8 کروڑ روپے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے نئی قدرتی گیس قیمتوں کے ڈھانچے کی منظوری دے دی، صنعت، پاور سیکٹر اور بلک صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا۔
ای سی سی کے اجلاس میں چینی کی درآمد سے متعلق تجاویز کیلئے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔
ای سی سی نے چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج اسکیم کی اصولی منظوری دے دی، یہ اسکیم 14 اگست کو لانچ ہوگی، 3 سال میں ساڑھے سات لاکھ کسان مالی نظام میں شامل ہوں گے۔
رسک کوریج اسکیم کے تحت 300 ارب روپے کا زرعی قرضہ متوقع ہے، اس اسکیم کی مالی لاگت 37.5 ارب روپے ہوگی۔
مشہور خبریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران اسمٰعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 20 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک
مئی
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی
لبنان ایک بار پھر بنا مرکاوا ٹینکوں کا قبرستان ،2006 کی جنگ کی یاد تازہ؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا کے اہم عربی اخباروں میں لبنان میں حزب اللہ کی
نومبر
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر
یوکرین کی دلدل میں دھنستا امریکہ
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین
جون
پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر
جولائی
اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے
نومبر
11 روزہ جنگ میں ہم نے صرف اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، حماس کا اہم بیان
?️ 13 اگست 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اہم بیان
اگست