🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، دنیا کو طالبان کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے طالبان کو مشورہ دے سکتے ہیں تاہم ان پر حاکم نہیں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان نے اب تک جو اعلانات کیئے ہیں ان پر عمل بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارا مؤقف تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں مستحکم اور مضبوط حکومت خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، طالبان کو مشورہ دے سکتے ہیں، ان پر حاکم نہیں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو دیکھنا ہو گا کہ بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے امن کے خلاف کیا سازشیں کیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سوال اٹھایا ہے کہ افغان فوج کو طالبان سے لڑنے سے پاکستان نے منع کیا تھا؟ کیا اشرف غنی کو پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بھاگ جائے؟
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان تو امریکا کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے گیا تھا، پھر جب نتائج سامنے آئے تو الزام بھی پاکستان کو دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے پاس اب پورا ملک ہے، مغربی ملکوں کے پاس یہ موقع ہے کہ طالبان کو تسلیم کر کے انہیں ترغیب دے سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، دوران حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
🗓️ 30 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت
جون
اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر
🗓️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ
نومبر
ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 18 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں
ستمبر
اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر
جون
شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے :شیخ رشید
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو
مئی
بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس پر پابندی، حریت رہنمائوں نے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا
🗓️ 24 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی
اگست
قمر جاوید باجوہ نے ریکارڈنگز کو تسلیم کیا جو ایک غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان
🗓️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے
فروری
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
🗓️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا
مئی