افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔ ایاز صادق

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، امن سے رہیں، اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو افواج اس کا دفاع کرے گی، ملک انشااللہ ترقی کرے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، قوم متحد ہے، خوارج کے خلاف جنگ میں بھی فتح یاب ہوں گے۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا آج دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھا تعلق ہے، افغانستان سے بار بار کہا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعال نہ ہونے دے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جب جنگ مسلط کی جائے گی تو پھر پاکستان کو جواب دینا بھی آتا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پٹی کی سرحد پر جھڑپیں ؛1 صیہونی فوجی زخمی

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی

صیہونی عوام کی اکثریت جنگ کے نتائج سے مایوس

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:ایک تازہ سروے کے مطابق 63 فیصد صیہونی عوام کا ماننا

آج جمہوریت کیلئے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹرگوہر

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان

?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس

مشہور بھارتی اداکار کو اسٹار بننے کے لیے کیا کیا دیکھنا پڑا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا

برکس ممالک کا توانائی کی حفاظت کی تشکیل میں کلیدی کردار ہوتا ہے : جلالی

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: تبدیلیاں اور نئے افق کے اجلاس میں جو کہ 29ویں سینٹ

بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے اس ریاست میں تعلیمی اداروں

رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسیطنیوں کے اعداد و شمار

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے