افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگرامن واستحکام ہوتا ہے تو اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حال ہی میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے سے وطن واپس پہنچے جہاں انہون نے اپنے دوروں کے دوران ان ممالک کے سربران اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا بھی موقع ملا اور ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ امن چاہتےہیں، وہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف ہوئی اور کابل میں جاری انخلا کے عمل میں بھی پاکستان مختلف ممالک کے سفارتی عملے کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان پر لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغانستان میں امن خراب کرنے والوں میں بھارت سرفہرست ہے جو پاکستان کے خلاف منفی حرکتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا اور وہ خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، خدشات موجود ہیں اور ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند نہیں کیا اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور انہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے بھی کہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کو قومی اسمبلی میں سبکی، اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی منظوری روک دی

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت کو اس

صدر مملکت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے ہری جھنڈی دے دی

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک صدارتی

نیتن یاہو کو امریکی کانگریس میں تقریر کی دعوت دینا شرمناک 

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اس بات کی طرف اشارہ کیا

علی امین گنڈاپور جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا

ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر

زیر حراست سعودی عہدہ داروں کے خلاف فیصلے جاری

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری

آبنائے ہرمز ٹرمپ کے لیے نیا ویتنام بن سکتا ہے:صیہونی اخبار

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں

فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے