?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں افغان امن کے لئے پہلےبھی دنیاکےساتھ تھے،اب بھی ساتھ ہیں۔افغانستان میں سلجھاہوا طالبان جنم پاچکاہے ،اب وہ طالبان نہیں ہیں جو بندوق سے بات کرتےتھے، طالبان بالکل بدل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے امریکی اور نیٹو افواج کےانخلا کے بعد افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بتایا کہ افغانستان خودمختارملک ہے اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، موجودہ حکومت اور پاک افواج افغانستان میں امن کی راہ ہموار کرینگے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سلجھاہوا طالبان جنم پاچکاہے،طالبان بدل گئےہیں، اب وہ طالبان نہیں ہیں جو بندوق سے بات کرتےتھے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان اپنی کوئی بیس نہیں دےگا، بھارت نےآج تک دہشتگردی کوپاکستان کیخلاف منظم کیاہے۔
شیخ رشید نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں لڑےگا، اپوزیشن کو تکلیف یہ ہےکہ ہر ڈبے سے بلے کے نشان والے ووٹ زیادہ نکلنے ہیں، جس دن یہاں ہارنےوالی پارٹی نےہار تسلیم کرلی تو جمہوریت قائم ہوجائیگی۔
چیئرمین بلاول بھٹو کو ایک بار پھر “دل کا جانی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کاجانی ہے،کشمیرمیں اس کاجانابھی ضروری ہے، مگر مریم نواز جوزبان استعمال کررہی ہیں وہ غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز کو اپنے لب و لہجےپرغورکرناچاہیے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع، انٹر بینک میں ڈالر 3.46 روپے سستا
?️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و
مارچ
لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
جنوری
وزیر خارجہ کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور
مئی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں
جون
ہمیں 8 اکتوبر کو حماس کی شرائط کو قبول کرنا چاہیے تھا: موساد
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ سوروگیم کی خبر کے مطابق
ستمبر
دمشق میں میکرون کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ، 4 ہلاک اور 18 زخمی
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: خبری ذرائع جنہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی رہائش گاہ
جولائی
بجلی کی کمپنیاں مئی میں عوام سے مزید 30ارب وصولی کیلئے تیار
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ
جون
گورنر پنجاب نے فلسطین کے لئے 100 ملین روپے کا اعلان کیا
?️ 19 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس
مئی