?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان پرحملہ نہیں کیا،ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے افغان عوام کے خلاف نہیں۔، پاکستان نے کوئی حملہ کیا تو بتا کر کرے گا، چھپ کر نہیں کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے شہریوں پر حملہ نہیں کرتا،اگر افغانستان میں کارروائی کی تو صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے۔ وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں خارجیوں نے افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال کیا۔ افغانستان کے ساتھ کئی بار مذاکرات کیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے۔
افغان عبوری حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں، ہم دہشتگردوں میں کوئی تفریق نہیں کرتے، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، افغانستان کی جانب سے قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ چلاتے ہیں، بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے، 4 نومبر سے اب تک 4 ہزار 910 خفیہ اطلاع پر آپریشن کئے جا چکے ہیں، پاکستان میں حالیہ 4 حملوں میں افغان دہشتگرد موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، جب فیصلہ آئے گا تو آگاہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جنوری 2022سندھ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی قانون کو کالا
جنوری
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ
مئی
وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کا اجتماعی استعفیٰ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کی
جون
امریکہ نے یمن سے متعلق 13 شخصیات پر پابندیاں عائد کی
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر
دسمبر
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل
مئی
آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی
مارچ
شیعہ علماء کی گرفتاری پر بحرین کی عوامی انقلابی تحریک کا احتجاج
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: پولیس کی شدید کنٹرول کے باوجود، بحرین غیظ و غضب
مئی