افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاک فوج

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں طالبان حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اشتعال انگیز کارروائی اس وقت ہوئی جب طالبان کے قائم مقام وزیرخارجہ بھارت کے دورے پر ہیں، فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں عدم استحکام اور نقصان پہنچانے اور دہشتگردی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کی گئی کارروائی کا مقصد فتنۃ الخوارج کے شیطانی عزائم کو تقویت پہنچانا تھا۔

پاک فوج نے طالبان حکومت سے فوری اور قابل تصدیق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگرد تنظیموں کو ختم کرے، پاکستانی قوم اور ریاست اُس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طالبان حکومت اور بھارت کی سازشیں ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان

?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین

سعودی انسانی حقوق کے معاملے میں مغرب کی منافقت بے نقاب

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    مغربی ممالک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی

جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم

کیا اسرائیلی حکومت ترکی پر بھی حملہ کرے گی؟

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: انقرہ کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے صیہونی حکومت

جماعت اسلامی کا با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بااختیار بلدیاتی

ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے