افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان معاملہ  پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکا کا دورہ کیا۔پاکستان ، افغانستان میں امن و استحکام کا خواں ہے ، افغان معاملہ کا راہ بات چیت ہے ۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے بیانیے سےمسلسل آگاہ کررہے ہیں، افغان مسئلے پرماضی بھلا کر آگےدیکھنے کی ضرورت ہے۔افغان مسئلہ پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ5اگست 2019کے بھارتی اقدام کیخلاف وزیراعظم نے ہر فورم پرآواز اٹھائی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں بھرپور آواز اٹھائی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا دورہ امریکا بہت مثبت رہا، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر امریکا کا دورہ کیا ہے۔

مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے ملاقات میں معاشی سیکیورٹی پر اچھی گفتگو ہوئی، پاکستان کے افغانستان میں منفی رویے کا کوئی الزام سننے کو نہیں ملا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کا بیانیہ مثبت طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے

سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم

سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت

?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی

ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے

تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں

روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ

پاک چین دوستی علاقائی، عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ

کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے