?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد کردیا جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھارتی پراکسیز سے واقف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں پر تمام پاکستانیوں بشمول ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بالخصوص خیبر پختونخوا کے لوگ، افغان طالبان رجیم کی طرف سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی وحشیانہ دہشت گردی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس کے ارادے یا طرز عمل کے بارے میں کوئی وہم نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ غیر نمائندہ افغان طالبان رجیم ہے جو اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، اور وہ افغان نسلوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر کی ذمہ دار ہے، جب کہ عوام کے بنیادی حقوق اظہار رائے ، تعلیم اور نمائندگی کے بنیادی حقوق کو بھی سلب کر رہی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 سالہ اقتدار میں رہنے کے بعد بھی افغان طالبان رجیم بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب بیان بازی کے ذریعے اور بیرونی عناصر کے لیے پراکسی کے طور پر کام کر کے اپنی ہم آہنگی، استحکام اور حکمرانی کی صلاحیت کی کمی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس، پاکستان کی پالیسی اپنے شہریوں کو سرحد پار دہشت گردی اور خوارج کے گمراہ کن نظریے سے بچانے کے لیے متحد، غیر متزلزل، اور قومی مفاد کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے بھی ہے۔
دوسری جانب، وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی افغان پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارت سے پروپیگنڈا سیکھ رہے ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گرد کیمپ دکھانے کا چیلنج دے دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوتا، پاکستان بھی چاہتا ہے کسی کی سرزمین اس کے خلاف استعمال نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے کسی بھی طرح کےنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی:حماس
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی
اگست
عراق میں صیہونی خفیہ اڈے کے بارے میں عراقی فوج کا بیان
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سکیورٹی انفارمیشن سینٹر نے کربلا کے صحرا میں مبینہ
مئی
امریکہ نے اسرائیلی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے بتایا کہ واشنگٹن نے
فروری
فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت
?️ 27 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ
مارچ
پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا
?️ 18 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19
جون
میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی
?️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا
دسمبر
پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کے نشان کیس میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن دائر کردی
?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی نشان ’بلے‘
نومبر
ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ؛ حکومت اور مزدور یونینز کے درمیان اختلافات
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں ہونے
دسمبر