افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں گے، سکیورٹی فورسز نے دشمن کے مراکز کو مؤثر کارروائی سے تباہ کیا، پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سرپرست عناصر کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذ پر دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پا کستان کی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا امریکہ پر شام کو کمزور رکھنے کے لیے دباؤ

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 29 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

چین کی سلامتی کونسل پر کڑی تنقید، ایران پر حملے کو جواز دینے کی مذمت

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، سرمایہ کاری کے قوانین کو بھی بہتر بنانا ہوگا، وزیر خزانہ

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا

حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے: وزیر اعظم

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو

صرف چند دنوں میں شام میں 1600 دہشتگرد ہلاک

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے شہر حماہ کے مرکز میں موجود فیلڈ ذرائع نے

اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے