?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول عالمی سفارتی ضوابط کے مطابق اختیار کیا جانا چاہیے، پاکستان کو اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گی، طالبان حکومت اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کے بجائے جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ق) نے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کی تصدیق
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما پاکستاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود
دسمبر
مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان چینی صدر کا دورہ مصر
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ دو روزہ غیر معمولی دورے
ستمبر
ایران نے اپنی میزائل صلاحیت دوبارہ بحال کر لی ہے؛مغربی میڈیا کا اعتراف
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:امریکہ بارہا یہ تاثر دینے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ
جون
سعودی عرب کی آرامکو تنصیبات پر نئے حملے؛ نقصان کا جائزہ جاری
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:المیادین کے مطابق سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو کی تیل
ستمبر
غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے
اپریل
کیا ٹرمپ واقعی کامیاب ہوئے؟؛امریکی ذرائع ابلاغ کا ایران جنگ کے بارے میں تجزیہ
?️ 22 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے ایران اور امریکہ کے درمیان چالیس روزہ
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر
اپریل
پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ
فروری