?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں عدم پیشی پر سابق وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔
مقدمے میں عدم پیشی پر عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
میاں جاوید لطیف کے پیش ہونے پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور جاوید لطیف سمیت دیگر کو 9 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ستمبر 2022 میں لاہور کے گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقامی مسجد کے امام کی مدعیت میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف سیکشن 9 (فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کا جرم) اور 11 ایکس-3 (شہری انتشار پیدا کرنے کی ذمہ داری) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ انہوں نے 14 ستمبر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں انہوں نے عمران خان کے خلاف مذہب کے نام پر تشویش ناک الزامات لگائے۔
مقدمے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل خان اور کنٹرولر پروگرام راشد بیگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا اور ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پریس کانفرنس قومی ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی۔
پنجاب میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تھی اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی اور کہا تھا کہ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔
واضح رہے کہ پروگرام میں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں احمدی کمیونٹی کی سپورٹ کر کے اسلام کے بنیادی اصولوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب عمران خان نے نیا پاکستان بنایا تو کراچی میں قادیانی سرگرم ہوگئے، کیا عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں نہیں کہا تھا کہ قادیانیوں کو مذہبی آزادی دی جائے گی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے پارٹی قیادت کے ساتھ مریم اورنگزیب کے کہنے پر متنازع بیان دیا۔
شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ اس پریس کانفرنس کے ایک روز بعد جاوید لطیف کی ایک اور پریس کانفرنس دیکھی جس میں انہوں نے اصرار کیا کہ وہ اپنے پہلے بیان پر قائم ہیں۔
بعد ازاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں دائر مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی اور مؤقف اپنایا تھا کہ اسلام آباد سے نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران میرے بیانات کے خلاف پنجاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے مقدمات اسلام آباد کے علاوہ کہیں اور درج نہیں ہوسکتے کیونکہ پروگرام اسلام آباد سے نشر ہوا تھا۔
جاوید لطیف نے کہا تھا کہ یہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا دائرہ اختیار ہے کہ اگر پروگرام میں میری باتیں نامناسب اور جارحانہ ہیں تو وہ میرے خلاف کارروائی کرے اور عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف دائر تمام مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
تعمیرات ترک معیشت کو کیوں نقصان پہنچا رہی ہیں؟
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: اردوغان حکومت ترکی میں اقتصادی ترقی میں اضافے کی مسلسل
دسمبر
اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج
مئی
برطانیہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد الزام
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے
ستمبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف: صارفین اب دوستوں کیساتھ مشترکہ ریلز فیڈ بناسکیں گے
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی نیا متعارف کرادیا ہے، جو دوستوں
مئی
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
ایران امریکہ مذاکرات محض ایک فریب تھے؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ
جون