?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں سے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کے حوالے سے سفارشات لی گئی ہیں۔
موسم سرما کی تعطیلات جنوری 2022 میں منتقل کرنے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منگل کو بین الصوبائی تعلیم کے سیکریٹریز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 3 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں سے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کے حوالے سے سفارشات لی گئی ہیں اور کل این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بعد ازاں وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں متفقہ تجویز یہ تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں۔
اجلاس میں تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کابینہ سے منظور شدہ ملک کا سیاسی نقشہ شائع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی کیونکہ اس سے پہلے تمام صوبوں کی جانب سے مختلف نقشے شائع کیے جا رہے تھے۔تعلیمی ادارے پہلے سے ایک سال قبل وفاقی حکومت کی جانب سے چند سال قبل متعارف کرائے گئے ملک کے نئے سیاسی نقشے کا استعمال کرتے ہوئے پڑھا رہے ہیں اور ان نقشوں میں بنیادی طور پر کشمیر اور سر کریک کے مسائل پر دیرینہ موقف اپنایا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب میں نقشہ متعارف کرواتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ یہ نقشہ قومی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان نیا نقشہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیرقانونی الحاق کی پہلی برسی کے دب قبل منظر عام پر لایا تھا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ سرکاری نقشہ ہوگا اور اسکولوں اور کالجوں میں استعمال کیا جائے گا۔نئے نقشے میں واضح طور پر مقبوضہ کشمیر کی ایک متنازع علاقے کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حتمی حیثیت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی
فروری
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کا ایرانی صدر کی شہادت پر ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ہمارے ملک
مئی
غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے
دسمبر
عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ
دسمبر
کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے
ستمبر
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46
مئی
بحر اوقیانوس: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان خلیج واضح ہو رہی ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: دی اٹلانٹک میگزین نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
مئی
ناروے نے اسرائیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر نظر ثانی کی
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بگڑتی ہوئی
اگست