?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
رانا مشہود کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں رانا مشہود نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے جس سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ ان غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی، عدالت پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی اس پابندی کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کے بعد 30 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔
خیال رہے کہ ووٹنگ مکمل ہونے سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل اپوزیشن امیدوار کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر اعتراض کے بعد مختصر وقت کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اعتراض کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے پیپر پٹخ دیے تھے، جس کے بعد پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ایوان کے اندر سیکیورٹی طلب کی تھی، مختصر وقفے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔
قبل ازیں 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کی تھی اور مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کردیے تھے اور اس کی وجہ سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو قرار دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں 500 ہیکٹر سے زائد فلسطینی اراضی پر صیہونی قبضہ کے احکامات جاری
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت نے فوجی احکامات کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے میں
جولائی
غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید، کچھ زخمی
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: ایک طبی ذریعے کے مطابق، 63 سالہ خالد حماد
فروری
کیا سعودی تل ابیب کے لئے خطرے بن رہا ہے ؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب میں سعودی عرب کے ساتھ معمول
اگست
نیتن یاہو نے مجدل شمس واقعہ کا بہانہ بنا کر غزہ کے 150 بچوں کا علاج روکا
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بیماروں اور زخمیوں بالخصوص اس پٹی میں
جولائی
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے
?️ 4 اکتوبر 2025حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے برطانیہ کے وزیرِ اعظم
اکتوبر
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر
شنیرا اکرم نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی
فروری