اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

رانا مشہود کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں رانا مشہود نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے جس سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ ان غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی، عدالت پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی اس پابندی کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کے بعد 30 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ ووٹنگ مکمل ہونے سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل اپوزیشن امیدوار کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر اعتراض کے بعد مختصر وقت کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اعتراض کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے پیپر پٹخ دیے تھے، جس کے بعد پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ایوان کے اندر سیکیورٹی طلب کی تھی، مختصر وقفے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔

قبل ازیں 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کی تھی اور مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کردیے تھے اور اس کی وجہ سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو قرار دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلی مریم نواز کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات

?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ

?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کیوں استعفیٰ دیا؟اہم وجہ

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کے ترجمان نے غزہ

القدس بٹالین کی صہیونی فوجی چوکی پر فائرنگ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے نابلس شہر میں

پیوٹن پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کا راز/ کیا بلیک سوان نظریے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے؟

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر کو ایک بار پھر خودکش ڈرون حملے کا

عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا  استعفیٰ نامنظور

مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں

?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے