?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایس بی پی نے نقد ڈالر کی خرید و فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈالر خریداروں کے اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کریں، البتہ ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفر یا دیگر مقاصد کے لیے ڈالر خریدنے والوں کو متاثر نہیں کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کیش لیس نظام کو فروغ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق اب اگر کوئی شخص ڈالر خرید کر اپنے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانا چاہتا ہے تو کمپنی اسے چیک دے گی، جو بینک میں جمع ہوگا، جن افراد کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ ہی نہیں، وہ کیش ڈالر نہیں خرید سکیں گے۔
ایک ایکسچینج کمپنی کے مالک کے مطابق اگر آپ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے لیے ڈالر خریدتے ہیں تو کمپنی آپ کو چیک جاری کرے گی، جو بینک میں موجود غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔
اگر خریدار کو ایکسچینج کمپنی سے چیک ملتا ہے تو اسے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کرانے پر کم از کم پانچ دن کلیئرنس میں لگیں گے، تاہم اگر خریدار کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ اسی بینک میں ہو جس کی ایکسچینج کمپنی ہے تو ڈالر فوراً منتقل ہو جائیں گے۔
انفرادی صارفین کے لیے پابندیاں برقرار ہیں، کوئی بھی شخص 500 ڈالر سے زیادہ نقد خریدنے کے لیے وجہ، بائیو میٹرک تصدیق اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرے گا، سفر کرنے والے، طلبہ یا حج و عمرہ پر جانے والے افراد کو 500 ڈالر سے زائد خریداری کے لیے مکمل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔
ایک ایکسچینج کمپنی کے نمائندے کے مطابق اب کوئی ایکسچینج کمپنی کسی فرد کو 500 ڈالر نقد بھی بغیر مقصد بتائے فروخت نہیں کرسکتی۔
آزاد ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نئے سرکلر سے بینکوں کی ملکیتی ایکسچینج کمپنیوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی بینکوں کو اپنی شاخیں کھولنے کی ترغیب دے رہا ہے، ان قواعد سے بینکوں کی ایکسچینج کمپنیوں کے پاس زیادہ صارفین آئیں گے۔
کرنسی ماہرین نے کہا کہ یورو یا پاؤنڈ خریدنے والے صارفین کو مزید تاخیر کا سامنا ہوگا، ایکسچینج کمپنی سے خریدے گئے یورو یا پاؤنڈ چیک کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جنہیں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں کلیئر ہونے میں 20 سے 25 دن لگیں گے۔
ایک کرنسی ماہر نے کہا کہ اگرچہ آپ بینک کی ایکسچینج کمپنی سے غیر ملکی کرنسی خریدتے ہیں، لیکن آپ کا غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کسی دوسرے بینک میں ہے تو ٹرانزیکشن کو کم از کم پانچ دن لگیں گے۔
منی چینجرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے بعد وہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں نقد ڈالر نہیں رکھ سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ڈالر براہِ راست بینکنگ مارکیٹ میں فروخت کرنا ہوں گے۔
ایک منی چینجر نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے بینک اکاؤنٹس میں ڈالر رکھنے کی اجازت دی جائے تو ہم بینکوں کی ایکسچینج کمپنیوں جیسی ہی ٹرانزیکشنز کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کا اسرائیل کو شدید انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےاسرائیل کے خلاف سخت
اکتوبر
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں
جون
صیہونیوں کا سعودی عرب کو جال میں پھنسانے کا انوکھا انداز
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول
جولائی
وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی
جولائی
محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول پرائسز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، ذخائر تسلی بخش قرار
?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت
مارچ
ایران میں پھنسے مزید 311 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
?️ 11 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ
مارچ
غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے G20 سربراہی اجلاس میں
نومبر