?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستانی فوج نے بہترین دفاع کیا، سفارتی اقدامات سے متعلق مطمئن نہیں، سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں۔
قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے مساجد، مدارس اور سویلین علاقوں پہر راکٹ داغے، ہمارے بھائی، بہنیں شہید ہوئے، بری ہو یا فضائی، پاکستانی فوج نے بہترین دفاع کیا، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج جے یو آئی نے پورے ملک میں یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کیا ہے، پشاور میں 11 مئی کو ملین مارچ اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ہدایت دے دی ہے، طبی امداد اور ریلیف جیسی سہولتیں دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ آج پہلے مورچے میں لڑنے کی جو ہمت رکھتا ہے وہ مدارس کے بچے ہیں، ہم نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، ہم فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، جانے آپ کب مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ایک ہی قومی بیانیہ ہونا چاہیے، ابھی فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہم نے کہاں تک جانا ہے، ہمارے سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں، ہمیں چین، سعودی عرب، یو اے ای، افغانستان اور ایران کو انگیج کرنا چاہیے تھا، میں سفارتی اقدامات سے متعلق مطمئن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کر رہا ہے، سفارتی رابطوں سے مطمئن نہیں ہوں، ہم نے پڑوسی ممالک سے ویسے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جیسے ہونے چاہیے تھے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ججز کے خط کے معاملے
مارچ
ایران کے خلاف صیہونی سازشیں
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی
اپریل
آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز
?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘
جون
وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس
اکتوبر
دیر الزور میں امریکی اڈے پر دھماکوں کے بارے میں متضاد خبریں
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے شام کے دیر الزور کے شمال میں مشتبہ
اپریل
ایم کیو ایم اراکین کا قومی اسمبلی میں بائیکاٹ
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح
جون
صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
نومبر
ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا
?️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں
نومبر