اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،جس کے خاتمے کیلئے پولیس اقدامات کر رہی ہے،میں روزانہ کی بنیاد پر کرائم کی صورتحال مانیٹر کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز12 ربیع الاول کی مناسبت سے میمن مسجد تا لائٹ ہائوس تک جلوس کی قیادت کی۔

حضور پاک ﷺ پر درود شریف کے ورد اور نعتوں سے جلوس آگے بڑھتا رہا۔ وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزرا، سعید غنی، سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب اور معاون خاص شہزاد میمن جلوس میں تھے۔ وزیراعلی سندھ نے جماعت اہلسنت کے جلوس کی بھی قیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلی سندھ نے مسلمانوں کو پاکستان کی سالمیت، سیلابی صورتحال کی تباہ کاریوں کے نقصانات کے خاتمے اور سندھ کی خوشحالی کیلئے دعا کی اپیل کی ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اللہ پاک کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی مشکلات کو آسان کرے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کے خلاف سخت محنت کی ہے۔ پولیس نے دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں اور مقابلوں میں ہلاک بھی کئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ کراچی 2 کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے، 5 سے 6 سال پہلے اسے دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ضروری ہے، جس پر اجلاس کر رہے ہیں، کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے جلد اس معاملے میں بہتری لے کر آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

جہنم میں خوش آمدید

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا

کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں

?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ

حکومت کا سوشل میڈیا پر قابو پانے کیلئے سائبر کرائم قانون میں تبدیلیوں کا فیصلہ

?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے

واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں

?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر

فردوس عاشق  کا اپوزیشن پر طنز،لانگ مارچ کیلئے حوصلہ اور ہمت چاہیے

?️ 17 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

دبئی کے حکمران کو عدالت میں اپنی سابقہ بیوی کو نصف ارب پاؤنڈز دینے کی سزا

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی عدالت نے دبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے