?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 649 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 649 یا 1.09 فیصد اضافے کے بعد 60 ہزار 460 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اضافے کی وجوہات آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط وصول ہونے کی توقعات، شرح سود میں کمی اور بہتر سیاسی صورتحال جیسی مثبت خبریں ہیں۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ یہ اضافہ حیران کن نہیں ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس صرف 5 ماہ میں 50 فیصد اضافے سے 40 ہزار پوائنٹس سے 60 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2004 کے بعد سے 50 فیصد بڑھنے کا تیز رفتار اضافہ ہے، مزید بتایا کہ جب ویلیوایشن ناقابل یقین حد تک کم ہو، تو ایسی بحالی کسی بھی صورت میں حیران کن نہیں ہوتی۔
خیال رہے کہ 24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی کیونکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکس اچھے ڈیونڈز کی پیش کش کر رہے ہیں اور ان کی ویلیوایشن بھی متاثرکن ہے، روایتی طور پر یہ سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ رہا ہے، اور ممکن ہے کہ یہ دوبارہ بینکنگ سیکٹر کے حصص خریدیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو عالمی معیار کی شپنگ کمپنی میں بدلنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
جولائی
غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی دستوں کے درمیان رابطہ منقطع
نومبر
الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر
نومبر
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
پیٹرول ڈیلرز نے حکومتی عہدیداران کے پمپ سیل کرنے کے اختیارات کی مخالفت کردی
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم
مئی
سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع
?️ 19 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت
جنوری
OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے
اکتوبر
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ