?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 یا 2.04 فیصد اضافے کے بعد 56 ہزار 524 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف ایکویٹی سیلز فاران رضوی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نئی بُلند ترین سطح کے قریب ہے، جس سے ممکنہ طور پر نفع کمانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، جبکہ مثبت رجحان برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ 56 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچنے سے نئی تحریک مل سکتی ہے، جس کے تحت اسٹاک کی سطح 59 ہزار سے 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم فاران رضوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ سطحوں پر محتاط خریداری کریں اور نقصان روکنے والے سخت اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر (6 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر تھا، جس کا آغاز 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ آخری کاروباری روز جمعہ (10 نومبر) کو مارکیٹ کا اختتام ایک ہزار 130 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 55 ہزار 391 پوائنٹس پر ہوا تھا، اس طرح مجموعی طور پر انڈیکس 2268 پوائنٹس یا 4.27 فیصد بڑھا تھا۔
اس سے قبل 8 نومبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح مہینے کے اوائل (3 نومبر) میں صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
ماہر معیشت عدنان شیخ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی کپٹلائزیشن تقریباً 27 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت
مئی
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا کہناہے کہ خطے میں ابھرتی
اکتوبر
اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات
ستمبر
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی
مارچ
توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واڈا سے جواب طلب، ٹی وی چینلز کو نوٹس
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس
جون
مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز
مارچ