?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن لڑے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے وزرا اور معاونین کو ہدایت کی گئی کہ وہ مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ’جارحانہ‘ حکمت عملی اپنائیں، اور عمران خان کے اپنے دور حکومت میں کیے گئے ناقص اقدامات کو بے نقاب کریں۔
اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اگر عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو پی ڈی ایم جماعت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ’وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں ناقص معاشی پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے۔
شہباز شریف نے اتحادیوں کو ہدایت کی کہ حکومت کا موقف سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے۔
حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی۔
اس حکمت کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں پارٹی ورکرز کنونشن کا آغاز کردیا ہے، اس طرح کے کنونشن شیخوپورہ، قصور، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ میں ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرےگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ غیر ملکی تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، لائیو اسٹاک، سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
نجیب ساویرس نے پاکستان میں مختلف شعبے بالخصوص کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
نجیب ساویرس کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکا ہے۔
ادھر وزیر اعظم نے حکام کو ہدایات کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور جدید رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں۔
وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے لیے تجربہ کار اور معروف کمپنیوں کو شامل کیا جائے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر افسران نے وزیر اعظم کو ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کی تشہیر کے لیے بھی ہدایات جاری کیں جو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے ان منصوبوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اسحٰق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
?️ 8 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے
مارچ
ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2025ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا
اگست
ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے
اگست
ٹرمپ شام میں صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے خواہاں:صہیونی میڈیا
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں شام اور اسرائیل
جنوری
دیگر ممالک میں افغانستان کے سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد
ستمبر
دنیا میں صرف میں ہی ہوں جو پیوٹن کو روک سکتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص
مارچ
عبرانی میڈیا کے مطابق حماس کی گوریلا جنگی حکمت عملی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا کہ حماس
جولائی
ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا؛صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر کا اعتراف
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران
جون